امریکا سے تجارتی معاہدے کا خیر مقدم، پاکستان نے ڈپلومیٹک کارڈ بہتر انداز میں کھیلا، معاشی ماہرین

امریکا سے تجارتی معاہدے کا خیر مقدم، پاکستان نے ڈپلومیٹک کارڈ بہتر انداز میں کھیلا، معاشی ماہرین

معاشی ماہرین نے امریکی حکومت کی جانب سے پاکستان پر عائد تجارتی محصولات میں کمی کو خوش آئند قرار دیا ہے جس میں ٹیرف کی شرح کو 29 فیصد سے گھٹا کر 19 فیصد تک لے جایا گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے پاکستان کی برآمدات میں نمایاں اضافہ متوقع ہے، خاص طور پر اس خطے کے دیگر تجارتی حریفوں کے مقابلے میں کم ٹیرف کی وجہ سے پاکستان کی مصنوعات کو امریکی مارکیٹ میں بہتر مقام ملے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں :امریکہ نے تجارتی ٹیرف کے اطلاق کا آغاز کر دیا،پاکستان کو بھارت کے مقابلے میں نمایاں رعایت مل گئی

معاشی تجزیہ کاروں کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان اپنی مصنوعات، خصوصاً ٹیکسٹائل سیکٹر کی بہتر مارکیٹنگ کے ذریعے امریکی منڈی میں اپنی برآمدات کو بڑھا سکتا ہے جو ملک کی معیشت کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہوگی۔

وزارت خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس ٹیرف میں کمی کے علاوہ امریکا کی جانب سے پاکستان میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی بھی توقع ہے جو دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے میں مددگار ثابت ہو گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں :ٹرمپ کا مودی کو زبردست جھٹکا، امریکا نے بھارت پر 25فیصد ٹیرف عائد کردیا

سابق پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے بھی اس پیش رفت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے سفارتی میدان میں بہترین حکمت عملی اپنائی ہے اور امریکا کے ساتھ تعلقات کو ایک مثبت رخ دیا ہے،انہوں نے کہا کہ موجودہ پالیسی اس حوالے سے درست سمت میں ہے اور اس سے دونوں ممالک کے مفادات کا تحفظ ممکن ہوگا۔

editor

Related Articles