ویب ڈیسک۔ جمعہ کے روز سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت ایک ڈالر کی کمی کے بعد 3 ہزار 302 ڈالر کی سطح پر آ گئی، جس کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی دیکھنے میں آئے، جہاں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا۔
مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 100 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 52 ہزار 900 روپے ہو گئی، جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 86 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 2 ہزار 555 روپے کی سطح پر آ گئی۔
سونے کی قیمت میں کمی کے برعکس، چاندی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ فی تولہ چاندی 3 ہزار 900 روپے اور 10 گرام چاندی 3 ہزار 344 روپے پر مستحکم رہی۔