پاکستان میں پہلی ہائبرڈ ہونڈا ایچ آر-وی ای: ایچ ای وی متعارف

پاکستان میں پہلی ہائبرڈ ہونڈا ایچ آر-وی ای: ایچ ای وی متعارف

ویب ڈیسک۔ ہونڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ نے پاکستان میں پہلی ہائبرڈ ہونڈا ایچ آر-وی ای: ایچ ای وی (HR-V e\:HEV) متعارف کرا دی ہے، جو ہائبرڈ موبیلٹی کے میدان میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگی۔ یہ اقدام پاکستان میں پائیدار اور اسمارٹ ٹرانسپورٹ کے سفر کی شروعات ہے اور ہونڈا کے عالمی وژن، 2050 تک کاربن نیوٹرلٹی اور ٹریفک حادثات کے خاتمے، سے مطابقت رکھتا ہے۔

ہونڈا ایچ آر-وی ای: ایچ ای وی پاکستانی مارکیٹ میں ہائبرڈ ٹیکنالوجی کے ایک نئے دور کا آغاز کر رہی ہے۔ اس تاریخی لمحے کی مناسبت سے ایک علامتی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ہونڈا کی جدید ہائبرڈ ایس یو وی کی مقامی سطح پر تیاری کے آغاز کا جشن منایا گیا۔ اس تقریب میں ہونڈا موٹر کمپنی جاپان اور ایشین ہونڈا کمپنی لمیٹڈ کے معزز مہمانوں کے علاوہ اٹلس گروپ پاکستان کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں ہونڈا موٹر کمپنی کے نائب صدر اور ایشیا و اوشیانا ریجنل یونٹ کے سربراہ توشیو کوواہارا نے شرکت کی اور ہونڈا کے عالمی عزم پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ہائبرڈ ٹیکنالوجی پائیدار ٹرانسپورٹ انڈسٹری کی طرف منتقلی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، اور اس جدید ٹیکنالوجی کا پاکستانی مارکیٹ میں آغاز ہونڈا کی پاکستان سے سنجیدہ وابستگی کا مظہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا کے تمام ماڈلز کے موٹر سائیکل اب خریدنا ہوئے آسان، کمپنی نے نیا قسط پلان جاری کر دیا

ہونڈا اٹلس کارز (پاکستان) کے چیئرمین، عامر ایچ شیرازی نے ہائبرڈ ٹیکنالوجی کے آغاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایچ اے سی پی ایل پاکستان میں صاف، مؤثر اور ذہین ٹرانسپورٹ کی ترقی میں فعال کردار ادا کرتا رہے گا، جو کہ عالمی معیار کے مطابق اور مقامی طور پر تیار کی جائے گی۔

Related Articles