لاہور سے اسلام آباد جانے والی اسلام آباد ایکسپریس کو کالاشاہ کاکو اور مریدکے کے درمیان خوفناک حادثہ پیش آیا ہے۔
حادثے میں ٹرین کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، جن میں سے 3 مکمل طور پر الٹ گئیں۔
حادثے کے نتیجے میں 40افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ ریسکیو کی جانب سے جائے حادثہ پر امدادی کاروائیاں جاری ہیں ۔
حادثے کے بعد مسافر اپنی مدد آپ کے تحت امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ حادثے کے وقت ٹرین لاہور سے اسلام آباد جا رہی تھی۔
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے سی ای او اور ڈی ایس ریلوے کو جائے حادثہ پر پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق حادثے کے وقت ٹرین کی رفتار 105 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔