اسلام آباد: لکی موٹرز نے پاکستان میں پیوژو 2008 کا فیس لفٹ ماڈل متعارف کرا دیا ہے۔
نئی پیوژو 2008 میں فل ایل ای ڈی ہیڈلیمپس شامل کیے گئے ہیں، جبکہ فرنٹ گرِل کو نئے انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ پیوژو کی خاص تھری کلا ایل ای ڈی ڈے ٹائم رنگ لائٹس بھی دی گئی ہیں۔
گاڑی کے کیبن کو 10 انچ ایچ ڈی ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم اور پریمیئم روف لائنر کے ذریعے مزید پرتعیش بنایا گیا ہے۔
پیوژو 2008 کا فیس لفٹ ماڈل دو مختلف ورژنز میں دستیاب ہے:
2008 ایکٹیو کی قیمت 69 لاکھ 99 ہزار روپے
2008 آلور کی قیمت 77 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔