دشمن کے خواب ڈراؤنے بنادیں گے،جتنا سخت دباؤ ڈالا جائیگا ردعمل اتنا ہی سخت ہوگا،ایرانی صدر

دشمن کے خواب ڈراؤنے بنادیں گے،جتنا سخت دباؤ ڈالا جائیگا ردعمل اتنا ہی سخت ہوگا،ایرانی صدر

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران پر جتنا سخت دباؤ ڈالا جائے گا، اس کا ردعمل بھی اتنا ہی سخت ہوگا 

انہوں نے واضح کیا کہ ایران دھونس دھمکیوں، ناانصافی اور جارحیت کے سامنے کبھی نہیں جھکے گا اور دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔

ایرانی صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایران کے خلاف دباؤ یا دھمکیوں کی پالیسی اختیار کرنے والے عناصر کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ اس طرح کے اقدامات کا جواب بھی اسی شدت کے ساتھ دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کسی بھی قسم کی دھونس یا جارحانہ رویے کے سامنے سر نہیں جھکائے گا اور اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے مضبوط مؤقف اختیار کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں :ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے دورۂ پاکستان سے بھارت کا بڑا پروپیگنڈا جھوٹا ثابت

مسعود پزشکیان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ایران کے دشمن جو خواب دیکھ رہے ہیں، انہیں ڈراؤنے خواب میں تبدیل کر دیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ایران اپنی خودمختاری اور قومی وقار کے تحفظ کے لیے ہر طرح کے دباؤ کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اپنے ایک بیان میں خطے کے حوالے سے ایران کی پالیسی پر روشنی ڈالی تھیاس موقع پر انہوں نے کہا تھا کہ ایران علاقائی ریاستوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعاون اور مثبت روابط کو فروغ دینا چاہتا ہے۔

ایرانی صدر نے واضح کیا کہ علاقائی ریاستوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی خواہش اس بات کی نفی نہیں کرتی کہ ایران امریکا کے مقابلے میں اپنے دفاع کے حق سے دستبردار ہو جائے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *