یکم اگست کی رات پنجگور کے علاقے گوارگو میں تعینات ایف سی بلوچستان ساؤتھ کے 91 ونگ کے دستوں نے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے ساتھ دلیرانہ کاروائی میں فتنہ الہندوستان کے 11 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا گیا جبکہ 2 ایف سی جوانوں نے دہشت گردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔
تفصیلات کے مطابق یکم اگست کی رات پنجگور کے علاقے گوارگو میں تعینات ایف سی بلوچستان ساؤتھ کے 91 ونگ کے دستوں نے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے ساتھ دلیرانہ کاروائی میں فتنہ الہندوستان کے 11 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا جبکہ 2 ایف سی جوانوں نے دہشت گردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔
انٹیلی جنس ذرائع کی طرف سے بروقت انٹیلی جنس کی فراہمی پر دستے پوری طرح چوکس تھے۔ اور فتنہ الہندوستان کے خلاف موثر کاروائی کے دوران 11 فتنہ ال ہند وستان کے دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا جبکہ 2 ایف سی جوانوں نے دہشت گردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں باقی ماندہ دہشت گردوں کا صفایا کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔