اسلام آباد، راولپنڈی اور گردنواح کے لئے موسمی انتباه

اسلام آباد، راولپنڈی اور گردنواح کے لئے موسمی انتباه

محکمہ موسمیات نے جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈئ میں اگلے تین گھنٹوں میں شدید بارش کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جڑواں شہروں میں موسلا دھار شدید بارش شروع ہو چکی ہے جو شدت اختیار کر سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 1 سے 3 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد راولپنڈی اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ مزید شدت اختیار کرنے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ اس دوران تیز موسلادھار بارش بھی متوقع ہے اور مقامی ندی نالوں بالخصوص نالہ لائی میں پانی کی سطح بڑھنے کا خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے جڑواں شہروں کے شہریوں سے اور عوام خاص طور پرنالہ لائی کے قریب رہنے والوں کو ایڈوائزری جاری کی ہے کہ وہ ہوشیار رہیں ۔

مزید پڑھیں: ایف سی بلوچستان ساؤتھ کی فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف دلیرانہ کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 11 دہشت گرد جہنم واصل

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ عوام پانی کے تیز بہاؤ یا ظغیانی کی صورت میں ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور اس کیساتھ ساتھ تمام متعلقہ حکام کو ہائی الرٹ رہنے اور ضروری احتیاطی اقدامات کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *