آزاد فیکٹ چیک نے ایک شرپسند ایکس ہینڈل کی نشاندہی کی ہے جو خبروں کو توڑ مروڑ کر اور غلط معلومات پھیلانے کے لیے جانا جاتا ہے۔ یہ ہینڈل اس وقت ایک پاکستانی آئل ریفائنری Cnergyico اور امریکہ میں قائم خام تیل کروڈ آئل سپلائی کرنے والی کمپنی Vitol کے درمیان ہونے والے معاہدے کو گمراہ کن ایجنڈے سے پیش کر رہا ہے۔
آزاد فیکٹ چیک نے نشاندہی کی کہ یہ معاہدہ، جس میں امریکی تیل کی درآمد شامل ہے، ان دونوں کمپنیوں کے درمیان ایک نجی کاروباری لین دین ہے۔ اس طرح کے منصوبے کے منافع کا اندازہ لگانے کے لیے یہ ایک بار کا سودا ہے۔
مزید پڑھیں: بھارت آپریشن مہادیو کے نام پر معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ
آزاد فیکٹ چیک کئ مطابق پاکستانی آئل ریفائنری Cnergyico کوئی حکومتی ملکیتی ادارہ نہیں ہے، اور اس کے کاروباری فیصلے اس کے اپنے منافع پر مبنی ہوتے ہیں۔
ایکس ہینڈل اس نجی کاروباری معاہدے کو سیاسی بیانیہ میں موڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔ یہ غلط معلومات کا ایک واضح معاملہ ہے جو سیاسی پیچیدگی پیدا کرنے کے لیے بنایا گیا ہے جہاں کوئی بھی موجود نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: نصاب کے ذریعے عسکریت پسندی کو فروغ دینے پر مودی سرکار شدید تنقید کی زد میں
آزاد فیکٹ چیک نے نشاندہی کی ہے پاکستانی آئل کمپنی اور امریکی کروڈ آئل کمپنی کے مابین معاہدے کے حوالے سے اس غیر شائستہ ایکس ہینڈل سے جھوٹ اور مبالغہ آرائی پر مبنی پراپیگنڈہ کیا گیا ٹرمپ نے پاکستان کو دھمکی لگائی تھی کہ اگر اس کی بات نہ مانی گئی تب وہ پاکستان پر 29 فیصد ٹیرف لگا دے گا۔
جس پر پاکستان نے چپ چاپ ٹرمپ کی شرائط تسلیم کرتے ہوئے تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ملین بیرل تیل امریکہ سے خریدنے کا فیصلہ کرلیا اورامریکہ یہ جہاز اسی مہینے روانہ ہوگا اور ستمبر یا اکتوبر میں کراچی پہنچے گا۔
اس ایکس ہینڈل کے مطابق پاکستان کی اس مبینہ ڈیل کے حوالے سے ہوئے ٹرمپ بادشاہ نے 29 فیصد ٹیرف لگانے کا فیصلہ ملتوی کردیا لیکن 19 فیصد ٹیرف عائد کردیا۔
آزاد فیکٹ چین نے واضح کیا کہ ایکس ہینڈل اس نجی کاروباری معاہدے کو سیاسی بیانیہ میں موڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔ یہ غلط معلومات کا ایک واضح معاملہ ہے جو سیاسی پیچیدگی پیدا کرنے کے لیے بنایا گیا ہے جہاں کوئی بھی موجود نہیں ہے۔

