سوشل میڈیا پر پاک فوج کے سپاہی پر موٹر سائیکل چوری سے متعلق جھوٹا پراپیگنڈہ بے نقاب ویڈیو میں دکھایا گیا شخص عادی چور ، فوج سے کوئی تعلق نہیں

سوشل میڈیا پر پاک فوج کے سپاہی پر موٹر سائیکل چوری سے متعلق جھوٹا پراپیگنڈہ بے نقاب ویڈیو میں دکھایا گیا شخص عادی چور ، فوج سے کوئی تعلق نہیں

آزاد فیکٹ چیک نے نشاندہی کی ہےکہ ایک دہشت گرد تنظیم سے وابستہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے زریعے سے گمرای کن پراپیگنڈ ہ کیا جا رہا ہے، جس میں پاکستانی فوج کے ایک سپاہی پر موٹر سائیکل چوری کرنے کا جھوٹا الزام لگایا گیا ہے۔

آزاد فیکٹ چیک کے مطابق، ہزار گنجی میں موٹرسائیکل چوری کرتے ہوئے پکڑا جانے والا شخص ایک عادی چور ہے جس کا فرنٹیئر کور یا پاک فوج سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ بھارت کے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے R&AW سے روابط رکھنے والے دہشت گردوں کی مایوس کن کوششیں ہیں۔

مزید پڑھیں: ایف سی بلوچستان ساؤتھ کی فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف دلیرانہ کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 11 دہشت گرد جہنم واصل

آزاد فیکٹ چیک نے نشاندہی کی کہ سوشل میڈیا پر ایکس پر ایک گمراہ کن ویڈیو وائرل کی گئی جس میں دکھایا گیا کہ پاکستانی فوج کا حاضر سروس اہلکار شہریوں کے موٹرسائیکل گن پوائنٹ پر چھیننے میں ملوث پایا گیا اور ویڈیو بیان کو ایگل فورس کے فائرنگ سے زخمی ہونے والے فوجی اہلکار کا اعترافی بیان سے منسوب کر کے پھیلایا گیا ہے۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *