ویب ڈیسک۔ ملک بھر میں آج سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار 100 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 59 ہزار روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت میں 5 ہزار 229 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 3 لاکھ 7 ہزار 784 روپے ہو گئی۔
ادھر عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، جہاں سونا 61 ڈالر مہنگا ہو کر 3 ہزار 363 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ہے۔