دہشتگردوں کے حامی اکاؤنٹ کی پاک فوج سے متعلق جھوٹی مہم بے نقاب

دہشتگردوں کے حامی اکاؤنٹ کی پاک فوج سے متعلق  جھوٹی مہم بے نقاب

آزاد فیکٹ چیک نے ایک دہشتگردوں کے حامی اکاؤنٹ کی جانب سے پھیلائے گئے جھوٹے بیانیے کو بے نقاب کر دیا ہے۔

اس اکاؤنٹ نے دو فوجی افسران اور ایک سادہ لباس شخص کی تصویر استعمال کی، اور غلط طور پر سادہ لباس شخص کو دہشتگرد کے طور پر شناخت کیا۔

تاہم حقیقت یہ ہے کہ تصویر میں موجود سادہ لباس شخص ایک انٹیلیجنس افسر ہے، جو اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی نوعیت کے باعث اکثر سادہ لباس میں کام کرتے ہیں۔

آزاد فیکٹ چیک کے مطابق، اس طرح کی جھوٹی معلومات کا مقصد عوام کو گمراہ کرنا اور قومی اداروں کو بدنام کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان کی حکومت پاکستان میں جاری دہشتگردی میں براہ راست ملوث ہے، بریگیڈیئر (ر) غضنفر

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *