لکی مروت میں دھماکہ ڈرون حملہ نہیں بلکہ زمین پر موجود بارودی مواد سے ہوا

لکی مروت میں دھماکہ ڈرون حملہ نہیں بلکہ زمین پر موجود بارودی مواد سے ہوا

ویب ڈیسک۔ لکی مروت کے ایک مقام سے موصول ہونے والی ویڈیو کے حوالے سے ایکسکلوزو ثبوت سامنے آیا ہے جس سے واضح ہوتا ہے کہ یہ دھماکہ کسی ڈرون کے ذریعے نہیں زمین پر پڑی ہوئی کسی چیز سے ہو ا ہے۔

ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ یہ علاقہ ماضی میں دہشت گردوں کے اسلحہ ذخیرہ کرنے کی جگہ کے طور پر نشان زد کیا جا چکا تھا۔

یاد رہے کہ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک صارف نے دعویٰ کیا تھا کہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے ایک مقامی اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، جہاں متعدد شہری، بشمول بچے، مارٹر شیل کے دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہوئے، جو ممکنہ طور پر ڈرون سے فائر کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: لکی مروت میں فتنہ الخوارج کی جانب سے پھینکا گیا آر پی جی مارٹر گولہ پھٹنے سے 5 بجے جاں بحق 20 افراد زخمی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *