ملک میں کل سے موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات کی وارننگ

ملک میں کل سے موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات کی وارننگ

محکمہ موسمیات  نے کل 4  اگست سے ملک کے بیشتر علاقوں میں ایک اور بارشوں، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے سلسلے کی پیش گوئی کی ہے، جو پہلے سے موجود سیلابی صورت حال کو مزید سنگین بنا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں کمزور مون سون ہوائیں داخل ہو رہی ہیں، جن کی شدت چار اگست سے بڑھنے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ ایک مغربی ہوا کا سلسلہ بھی 5  اگست تک مضبوط ہونے کی توقع ہے، جو متاثرہ علاقوں میں بارش برسانے والے نطام کو مزید تقویت دے گا۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں 4 سے 7 اگست کے دوران کہیں کہیں بارشیں اور چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے جبکہ مظفرآباد، راولا کوٹ، وادی نیلم، دیامر، سکردو اور گلگت جیسے اہم مقامات پر شدید بارشیں متوقع ہیں، جن کے باعث خاص طور پر پہاڑی علاقوں میں اچانک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد راولپنڈی اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے ، عوام میں خوف وہراس پھیل گیا

خیبر پختونخوا میں بھی مون سون کے نئے سلسلے کے لیے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، جہاں سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد اور ڈیرہ اسماعیل خان سمیت مختلف اضلاع میں چار سے سات اگست کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشیں متوقع ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، مری اور سیالکوٹ جیسے شہروں میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، جو نشیبی علاقوں میں شہری سیلاب کا سبب بن سکتی ہیں۔

جنوبی پنجاب کے اضلاع، جیسے ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں بھی چھ اگست تک معمولات زندگی متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

تاہم 6 اگست کو سندھ کے ساحلی علاقوں اور شمال مشرقی و جنوبی بلوچستان کے بعض حصوں، جیسے خضدار، بارکھان اور ژوب میں کہیں کہیں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارشیں خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، پاکستان کے زیر انتظام کشمیر اور مری و گلیات جیسے پہاڑی علاقوں میں نالوں میں طغیانی اور فلیش فلڈنگ کا سبب بن سکتی ہیں ، لینڈ سلائیڈنگ، سڑکوں کی بندش اور کمزور ڈھانچوں جیسے کچے گھروں اور بل بورڈز کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : گاڑی مالکان ہوشیار ! سخت ترین قانونی شکنجہ تیار کرلیا گیا

عوام، سیاحوں اور مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ احتیاط برتیں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور موسم کی تازہ ترین صورتحال سے باخبر رہنے کے لیے محکمہ موسمیات کی سرکاری ویب سائٹس یا پاک ویدر ایپ کا استعمال کریں۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور صوبائی ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹیز (پی ڈی ایم اے) ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ پر ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *