ابر آلودموسم میں بھی بجلی پیدا کرنیوالی نئی سولر پلیٹس متعارف

 ابر آلودموسم میں بھی بجلی پیدا کرنیوالی نئی سولر پلیٹس متعارف

آسمان پر بادلوں کی دستک ہو تو فکرکرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ ایک ایسی منفرد سولرپلیٹ متعارف کرادی گئی ہے جو ابرآلودموسم میں بھی بجلی کی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

دنیا بھر میں توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے مسلسل نئی ٹیکنالوجیز پر کام جاری ہے ، اسی سلسلے میں ایک نیا انقلابی قدم اٹھایا گیا ہے، جس سے توانائی کے شعبے میں نئی امید پیدا ہوئی ہے۔

سولرکی دنیامیں انقلابی جدت کاسلسلہ جاری ہے اورسولرکمپنیوں کی جانب سے جدیدمصنوعات متعارف کرائی جارہی ہیں، ماہرین نے ایسی جدید سولر پلیٹس متعارف کرائی ہیں جو ابرآلود موسم میں بھی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ حکومت کا بجلی صارفین کو مفت سولر سسٹم دینے کا فیصلہ

ایکسپوسنٹرمیں ایک نجی کمپنی نے منفردخصوصیات کی حامل سولرپلیٹ متعارف کرادی ہے ، کمپنی کے ڈائریکٹر فازدیوان کاکہنا ہے کہ  670واٹ کی سولرپلیٹ متعارف کرائی گئی ہے جو  600واٹ بجلی پیداکرتی ہے ،یہ خصوصی سولر پلیٹ ابرآلود موسم میں بھی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستانی طلبہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟

یہ نئی سولر ٹیکنالوجی توانائی کے شعبے میں ایک اہم قدم ثابت ہو سکتی ہے، خاص طور پر ان علاقوں کے لیے جہاں سورج کی روشنی زیادہ دیر تک نہیں رہتی یا وہ علاقے جہاں موسم اکثر ابر آلود رہتا ہے۔

 اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے نہ صرف توانائی کے بحران پر قابو پایا جا سکتا ہے بلکہ ماحول دوست توانائی کے فروغ میں بھی مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں : سولر سسٹم سے بجلی کی پیداوار، صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا

اگر تو یہ ٹیکنالوجی کامیابی سے اپنائی جائے، تو یہ مستقبل میں توانائی کے حصول کا ایک پائیدار اور قابل تجدید ذریعہ بن سکتی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *