گیس بندش سے پریشان شہری بھی خوشی سے نہال ہیں کیونکہ انہیں ایل پی جی کی قیمت میں 20 روپے کلو کا ریلیف مل گیاہے، مارکیٹ میں ایل پی جی240 روپے سے کم ہو کر 220 سے 230 روپے کے درمیان فروخت ہو رہی ہے۔
کراچی کے باسیوں کا کہنا ہے کہ ایل پی جی سستی ضرور ہوئی ہے، لیکن گھریلو گیس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے ، اوگرا نے اگست کے لیے ایل پی جی کی سرکاری قیمت 217 روپے فی کلو مقرر کی ہے ۔
اس سے قبل یکم اگست سے ایل پی جی 17 روپے 73 پیسے فی کلو سستی کر دی گئی تھی ، اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق، ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2541 روپے 36 پیسے مقرر کی گئی ۔
اسلام آباد سے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا ۔