بھارتی تنخواہ دار سوشل میڈیا انفلوئنسر عادل راجہ کا کشمیریوں کیخلاف منظم پروپیگنڈہ بے نقاب

بھارتی تنخواہ دار سوشل میڈیا انفلوئنسر عادل راجہ کا کشمیریوں کیخلاف منظم پروپیگنڈہ بے نقاب

آزاد فیکٹ چیک کے مطابق ایک بھارتی تنخواہ دار سوشل میڈیا انفلوئنسرعادل راجہ ایکس پر کشمیریوں کے خلاف منظم پروپیگنڈا پھیلا رہا ہے۔

یہ شخص بھارتی ایجنسیوں کے لیے کام کرتے ہوئے متعدد کشمیری سوشل میڈیا کارکنوں کا ڈیٹا لیک کر چکا ہے جس کے نتیجے میں بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آزادی اظہار رائے کو سخت نقصان پہنچا ہے۔

آزاد فیکٹ چیک کے مطابق مذکورہ انفلوئنسرنے کشمیریوں کی آن لائن سرگرمیوں کی نگرانی کرتے ہوئے ان کی شناخت اور ذاتی معلومات بھارتی حکام کو فراہم کیں جس سے مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی مزید خلاف ورزیاں ہوئیں۔

 

پاکستان نے اس انکشاف پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایک بار پھر کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق، کشمیر پاکستان کی خارجہ پالیسی کا مرکزی مسئلہ ہے اور ہم اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے آزادی اظہار رائے کو دبانے کی یہ کوششیں ناقابل قبول ہیں اور عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ ان اقدامات کا نوٹس لے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *