اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پز شکیان اور صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کے درمیان ایوانِ صدر اسلام آباد میں ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ روابط کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
صدر آصف علی زرداری نے ایرانی صدر کا پرتپاک خیرمقدم کیا، ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی مفاد پر مبنی مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور علاقائی و عالمی صورتحال پر جامع تبادلۂ خیال کیا۔
مذاکرات میں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ تنازعات کو بڑھنے سے روکنے اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مربوط سفارتی کوششوں کی اشد ضرورت ہے۔
صدر زرداری نے علاقائی معاملات پر ایران کے اصولی مؤقف کو سراہا اور مشکل حالات میں تہران کی جانب سے پاکستان کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں :پاکستان ہمارا دوسرا گھرہے،حمایت کرنے پر شکریہ ،عصرحاضرمیں امت مسلمہ کے اتحاد کی سخت ضرورت ہے، ایرانی صدر
صدرِ پاکستان نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور ایران کے دوستانہ تعلقات مذہبی، ثقافتی ہم آہنگی اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔
انہوں نے اس بات کا عزم دہرایا کہ دونوں ممالک خطے کے پرامن اور خوشحال مستقبل کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھیں گے۔
آصف علی زرداری نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی جانب سے جموں و کشمیر کے عوام کی حمایت پر بھی اظہار تشکر کیا۔
انہوں نے اسرائیلی جارحیت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے 12 روزہ جنگ کے دوران ایرانی عوام کی ہمت، یکجہتی اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پز شکیان نے بھی 12 روزہ جنگ کے دوران پاکستان کی قیادت اور عوام کی حمایت کو سراہا انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کشیدگی کم کرنے اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے ایک تعمیری اور مثبت کردار ادا کیا ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری اور اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی ایوانِ صدر میں ملاقات
صدر آصف علی زرداری نے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا ایوانِ صدر میں پُرتپاک خیرمقدم کیا
پاکستان اور ایران کا دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ —
دونوں ممالک نے… pic.twitter.com/RZmjM0bWnI
— PTV News (@PTVNewsOfficial) August 3, 2025