افغان خبررساں ادارے کی سیکورٹی فورسز پر حملے سے متعلق جھوٹی خبر بے نقاب

افغان خبررساں ادارے کی سیکورٹی فورسز پر حملے سے متعلق جھوٹی خبر بے نقاب

افغان خبررساں ادارے خاما پریس کی جانب سے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں شدت پسند تنظیم فتنہ الہند وستان کے حملے سے متعلق کیا گیا دعویٰ گمراہ کن اور بے بنیاد ثابت ہوا ہے۔

خاما پریس نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ پنجگور میں ایک حملے کے دوران پاکستانی سکیورٹی فورسز کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔

تاہم آزاد فیکٹ چیک کی تحقیق زمینی ذرائع سیکورٹی حکام اور مقامی میڈیا رپورٹس کی روشنی میں یہ واضح ہوا ہے کہ یہ دعویٰ حقائق کے منافی ہے۔

اصل واقعے کے مطابق پنجگور میں ایک دہشت گرد گروہ نے پاکستانی سیکورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا، جسے فورسز نے بروقت اور بہادری سے پسپا کیا۔


کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 11 دہشت گرد ہلاک کیے گئے، جب کہ دو پاکستانی جوان شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہوئے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق یہ ایک منظم مگر ناکام دہشت گرد کارروائی تھی، جس کا مقصد ملک میں بدامنی پھیلانا اور  سیکورٹی اداروں کا مورال متاثر کرنا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خاما پریس کی جھوٹی اور من گھڑت رپورٹ دراصل دہشت گردوں کے بیانیے کو تقویت دینے کی ایک کوشش ہے  جو کہ خطے میں انتشار پیدا کرنے کا حربہ بن چکی ہے۔

خاما پریس کا دعویٰ جھوٹا اور گمراہ کن ہے پاکستانی سیکورٹی فورسز نے ثابت کیا کہ وہ ہر قسم کے داخلی و خارجی خطرات کا مؤثر اور بہادرانہ انداز میں مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔

editor

Related Articles