تیسرا ٹی 20: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 13 رنز سے شکست دے کر سیریز جیت لی

تیسرا ٹی 20: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 13 رنز سے شکست دے کر سیریز جیت لی

لاڈرہل، فلوریڈا میں پاکستان نے اتوار کی شب ویسٹ انڈیز کو سنسنی خیز مقابلے میں 13 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی ٹی20 انٹرنیشنل سیریز 2–1 سے اپنے نام کر لی۔ کامیابی کی بنیاد صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب کی شاندار اوپننگ شراکت اور آخر میں نپی تلی بولنگ نے رکھی۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور آغاز میں ہی 138 رنز کی اوپننگ شراکت کے ساتھ میچ پر گرفت مضبوط کر لی، جو حالیہ ٹی20 میچز میں پاکستان کی سب سے بڑی شراکت داری شمار کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آخری ٹی 20: بنگلہ دیش نے پاکستان کو جیت کیلئے 197رنز کا ٹارگٹ دے دیا

پاکستان کے اوپنر صاحبزادہ فرحان نے 53 گیندوں پر 74 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 5 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔اسی طرح اوپنر بلے باز صائم ایوب نے 49 گیندوں پر 66 رنز بنائے، جس میں 2 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔

دونوں اوپنرز نے اننگز کے 19ویں اوور تک بیٹنگ کی اور پاکستان کو 189 رنز پر 4 وکٹوں تک پہنچایا۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد رن ریٹ قدرے سست ہوا، صاحبزادہ فرحان کو شائی ہوپ کی گیند پر17ویں اوور میں شمار جوزف کی گیند پر کیچ آؤٹ کیا۔

صائم ایوب 19ویں اوور کی آخری گیند پر جیسن ہولڈر کی گیند پر شرفین ردرفورڈ کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ اختتامی اوورز میں محمد حارث 2 رنز پر رن آؤٹ ہوئے اور حسن نواز نے بھی صرف 15 رنز بنائے، لیکن ٹیم ویسٹ انڈیز کو ایک بڑا ہدف دینے میں کامیاب ہو گئی۔

ویسٹ انڈیز نے 190 رنز کے ہدف کا تعاقب جارحانہ انداز میں کیا اور ابتدائی 10 گیندوں پر 30 رنز بنا لیے، مگر پاکستان نے جلد ہی میچ پر کنٹرول حاصل کر لیا، جیول اینڈریو 24 رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند پر حسن علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں:دورہ ویسٹ انڈیز،قومی ٹیم کا فاتحانہ آغاز، کالی آندھی کو پہلے ٹی 20 میں 14 رنز سے شکست

کپتان شائی ہوپ صرف 7 رنز پر محمد نواز کی گیند پر صائم ایوب کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ ویسٹ انڈیز کے بیٹر الک ایتھنزے نے 60 رنز کی اہم اننگز کھیلی لیکن 13ویں اوور میں صائم ایوب کی گیند پر خوشدل شاہ کے ہاتھوں کیچ ہو کر آؤٹ ہو گئے۔

ویسٹ انڈیز کو آخری 42 گیندوں پر 80 رنز درکار تھے، مگر روسٹن چیز 17ویں اوور کی آخری گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ جیسن ہولڈر، جو پچھلے میچ کے ہیرو تھے، سفیان مقیم کی گیند پر ڈک پر آؤٹ ہوئے۔

شرفین ردرفورڈ نے آخری لمحات میں چھکا مار کر نصف سنچری مکمل کی لیکن 51 رنز پر آؤٹ ہو گئے اور ویسٹ انڈیز 176 رنز تک ہی محدود رہی، یوں پاکستان نے آخری میچ 13 رنز سے جیت لیا۔

پاکستان نے پہلا ٹی20 14 رنز سے جیتا تھا جبکہ دوسرا ٹی20 ویسٹ انڈیز نے 2 وکٹوں سے جیتا تھا، اب تیسرا ٹی20 پاکستان نے 13 رنز سے جیتا کر سیریز جیت لی ہے۔

پاکستان نے اس سیریز میں خود کو ایک مضبوط اور متوازن ٹیم کے طور پر ثابت کیا۔ دوسری ٹی20 میں قریبی شکست کے بعد ٹیم نے زبردست واپسی کی اور فیصلہ کن میچ میں دباؤ کو قابو میں رکھتے ہوئے فتح حاصل کی۔ اب قومی ٹیم نئے اعتماد کے ساتھ اگلی سیریز کی طرف گامزن ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *