پرانی تصویر سے پاکستان کیخلاف جھوٹ پھیلانے وا لےبھارتی صحافی کاپروپیگنڈہ بےنقاب

پرانی تصویر سے پاکستان کیخلاف جھوٹ پھیلانے وا لےبھارتی صحافی کاپروپیگنڈہ بےنقاب

آزاد فیکٹ چیک نے ایک اوربھارتی پروپیگنڈہ بے نقا ب کردیا،برطانیہ میں مقیم بھارتی صحافی نے بلوچستان کے ضلع پنجگور سے متعلق جھوٹی خبر پھیلائی۔

اس خبر میں 2016 کے کوئٹہ پولیس اکیڈمی حملے کی پرانی تصویر کو استعمال کیا گیا تاکہ حالیہ واقعے کو غلط طور پر پیش کیا جا سکے۔

حقیقت یہ ہے کہ پنجگور میں پاکستانی سیکورٹی فورسز نے بھارت کی حمایت یافتہ کالعدم دہشتگرد تنظیم بی آر اے ایس کے 11 دہشتگردوں کو ہلاک کیا جن میں تنظیم کا سرغنہ عامر عرف بابا بھی شامل تھا، اس کارروائی کے دوران دو پاکستانی جوان جامِ شہادت نوش کر گئے۔

جنہوں نے مادرِ وطن کے دفاع کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، یہ شہداء پاکستان کی سرزمین کو دہشتگردی کے ناسور سے پاک کرنے کے مشن میں سینہ سپر ہو کر دشمن کے ناپاک عزائم کے سامنے چٹان بن کر کھڑے رہے۔

ان کی قربانیاں نہ صرف پاکستان کے تحفظ کی ضمانت ہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک مثال بھی ہیں،پاک فوج اور سیکورٹی اداروں کی جانب سے اس آپریشن کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

کیونکہ مارے جانے والے دہشتگرد بلوچستان میں بدامنی، تخریب کاری اور بھارت کی ایما پر ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

ان دہشتگردوں کی ہلاکت سے نہ صرف بی آر اے ایس جیسی تنظیم کو شدید دھچکا پہنچا ہے بلکہ سرحد پار بیٹھے اُن عناصر کو بھی واضح پیغام دیا گیا ہے جو پاکستان میں عدم استحکام پھیلانے کے خواب دیکھ رہے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *