پاکستان کے مؤثر فیکٹ چیک کے بعد بھار تی حکام کو وضاحت جاری کرنا پڑ گئی، جھوٹے دعوے بے نقاب

پاکستان کے مؤثر فیکٹ چیک کے بعد بھار تی حکام کو وضاحت جاری کرنا پڑ گئی، جھوٹے دعوے بے نقاب

  پاکستان کی جانب سے مسلسل اور مدلل فیکٹ چیکنگ نے بھارت کو دفاعی پوزیشن اختیار کرنے پر مجبور کر دیا ہے، جس کے بعد بھارتی فوجی حکام نے وہ وضاحتیں جاری کیں جو پاکستان کے مؤقف کی تائید کرتی ہیں۔

اس عمل کے نتیجے میں بھارتی پروپیگنڈا اکاؤنٹس کے جھوٹے دعوے جھوٹ ثابت ہو گئے ،بھارتی انٹیلی جنس سے مبینہ طور پر منسلک ایک بدنام پروپیگنڈا اکاؤنٹ نے آج ایکس پر دعویٰ کیا کہ بھارتی ایجنسیوں نے تصدیق کی ہے کہ 22 اپریل 2025 کو پہلگام میں ہونے والے قتل عام کی منصوبہ بندی 3 پاکستانی لشکر طیبہ کمانڈروں نے کی تھی۔

 اسی اکاؤنٹ نے مزید دعویٰ کیا کہ فورینزک، ڈی این اے اور ریاستی دستاویزات حملہ آوروں کی شناخت ثابت کرتی ہیں، اور ان میں کوئی مقامی فرد شامل نہیں تھا۔
 دلچسپ بات یہ ہے کہ اس جعلی معلومات پھیلانے والے بھارتی اکاؤنٹ نے مبینہ طور پر پاکستانی شہری کا ایک جعلی شناختی کارڈبھی اپلوڈ کیا، جس کا کسی معروف شخص سے کوئی تعلق نہیں۔

تاہم آزاد فیکٹ چیک نامی پاکستانی فیکٹ چیکنگ پلیٹ فارم نے انتہائی تحقیقی اور فوری ردعمل کے ذریعے ان جھوٹے دعوؤں کو بے نقاب کر دیا جس کے بعد بھارتی فوج کو اپنا مؤقف تبدیل کرنا پڑا۔

یہ خدشہ تھا کہ اگر اس جعلی سی این آئی سی کو منٹوں میں جھوٹا ثابت کر دیا جاتا تو بھارت ایک بار پھر عالمی سطح پر مذاق کا نشانہ بن جاتا۔
اسی وجہ سے بھارتی وزارتِ دفاع اور فوج نے جلد ہی سوشل میڈیا پر اس جھوٹے پروپیگنڈا اکاؤنٹ سے لاتعلقی ظاہر کی اور اس کے دعو ئوں سے فاصلہ اختیار کر لیا۔

 

 

 

 

 

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *