پاکستان میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی موٹر سائیکل ہونڈا سی ڈی 70 کا نیا ماڈل آگیا، اسٹینڈرڈ ماڈل کی ممکنہ قیمت تقریباً 1,57,900 روپے جبکہ اسپیشل ایڈیشن کی قیمت 1,62,500 روپے تک ہو سکتی ہے۔
ہونڈا کمپنی نے اپنی سابقہ کامیاب روایت کو برقرار رکھتے ہوئے نئے ماڈل میں چند اہم بہتریاں شامل کی ہیں۔ ان میں لمبے سفر کو آرام دہ بنانے والی نئی سیٹ، جدید ڈیزائن پر مبنی اسٹیکر گرافکس، چمکدار کروم سائلنسر اور سائیڈ کورز شامل ہیں جو بائیک کو ایک پریمیم لک فراہم کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ، انجن کی سیٹنگز میں معمولی تبدیلی کے باعث فیول اکانومی کو بھی بہتر بنایا گیا ہے، جو روزانہ سفر کرنے والوں کے لیے خوش آئند خبر ہے۔
یہ بھی قابلِ ذکر ہے کہ سی ڈی سیونٹی کی مقبولیت کی بڑی وجہ اس کی کم لاگت مرمت، آسانی سے دستیاب پرزے اور بہترین ری سیل ویلیو ہے
یہ تمام خصوصیات اسے متوسط طبقے کے لیے بہترین انتخاب بناتی ہیں روایتی طور پر، ہونڈا ہر سال اگست یا ستمبر میں نیا ماڈل پیش کرتی ہے ، اور اس سال بھی 2026 ماڈل انہی مہینوں میں منظرِ عام پر لائے جانے کی توقع ہے۔