مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں ایک دن کے وقفے کے بعد پھر تیزی ہے، مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 15 سو روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

آل صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 59 ہزار 3 سو روپے پرآگئی ہے،جبکہ 10 گرام کے 24 قیراط سونےکی قیمت  1 ہزار 114 روپےسےبڑھ کر تین لاکھ 8 ہزار 41 روپے ہوگئی ہے۔

اس کےعلاوہ 10 گرام کے 22 قیراط سونے کےریٹ میں 1 ہزار 22 روپے اضافے کےبعد 2 لاکھ 82 ہزار 381  روپے ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری حج سستا ہوگا یا مہنگا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 13 ڈالر کے اضافے کے بعدفی اونس 3366 ڈالر ہو گئی ہے۔

دنیا بھرمیں سونے کے ذخائر کے حوالے سے امریکا پہلے نمبر پرہے جبکہ ایشیا میں یہ اعزاز چین کے پاس ہے،بھارت عالمی سطح پر آٹھویں اورایشیا میں دوسرے نمبر پر ہے، پاکستان عالمی فہرست میں 49 ویں نمبر ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا، جرمنی اور اٹلی سونے کے ذخائر کے حوالے سرفہرست ہیں، ایشیاء میں چین اور بھارت سونے کے سب سے زیادہ ذخائر رکھتے ہیں۔

ورلڈ گولڈ کونسل کے مطابق مختلف ممالک کے مرکزی بینکوں نے 2024ء میں 1,000 میٹرک ٹن سے زائد سونا خریدااور پچھلی دہائی کی اوسط سالانہ خریداری کے تقریباً دگنا کے برابر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب : عمرہ زائرین کے لیے اہم ہدایت جاری

اسی وجہ سے مرکزی بینک سونے کے بڑے ذخیرہ کار ہیں، جو تاریخ میں کان کُنی کے ذریعے نکالے گئے مجموعی سونے کا تقریباً پانچواں حصہ رکھتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *