حکومتی اقدامات بے اثر ، چینی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

حکومتی اقدامات بے اثر ، چینی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

چینی کی ایکس مل اور تھوک قیمتوں میں دو روزہ وقفے کے بعد دوبارہ اضافہ جبکہ حکومتی کریک ڈاون سمیت دیگر اقدامات بے اثر رہ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چئیرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن  روف ابراہیم نے کہا کہ فی کلو ایکس مل چینی کی قیمت 165روپے بڑھکر 172 تا 173روپے ہوگئی،  فی کلوگرام چینی کی تھوک قیمت 170روپے سے بڑھکر 176 تا 177روپے ہوگئی۔

روف ابراہیم  نے کہا کہ ریٹیل میں فی کلو چینی 190روپے سے 195روپے درمیان فروخت کی جارہی ہے، سخت

مانیٹرنگ نہ کی گئی تو ریٹیل میں فی کلو چینی دوبارہ 200روپے سے تجاوز کرسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

دوسری جانب چینی کے مقرر کردہ سرکاری نرخوں پرعملدرآمد نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ترجمان پرائس کنٹرول پنجاب نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 566 دکانداروں کیخلاف چینی کی قیمتوں میں ناجائز منافع خوری پر کارروائیاں کی گئیں، پنجاب بھر میں 73 افراد گرفتار، 05 کیخلاف مقدمات درج، 496 افراد کو جرمانے عائد کیے گئے۔

 اب تک 28 ہزار 328 افراد کیخلاف کارروائیوں میں 1899 افراد گرفتار، 330 کیخلاف مقدمات درج کروائے جا چکے ہیں۔

ترجمان کے مطابق لاہور ڈویژن میں 89 گراں فروشوں کیخلاف کارروائیاں کی گئی ہیں، گوجرانوالہ ڈویژن میں106 اور فیصل آباد میں 72 دکانداروں کیخلاف چینی کے نرخوں کی خلاف ورزی پر کارروائیاں کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری حج سستا ہوگا یا مہنگا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

ساہیوال ڈویژن میں 19، سرگودھا 36 ، راولپنڈی میں 67 گراں فروشوں کیخلاف کارروائیاں کی گئیں،  بہاولپور ڈویژن میں 68 ،ڈی جی خان 40 اور ملتان میں 69 دکانداروں کیخلاف کارروائیاں کی گئیں۔

دوسری جانب ملک میں چینی کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر مٹھائی کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا گیا ۔ملک میں چینی بحران کے باعث قیمت 190 سے 200 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے ۔

ادارہ شماریات کے مطابق جولائی میں چینی کی قیمت میں 6.11 فیصد تک اضافہ ہوا جس کے باعث مٹھائیوں کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے اور مٹھائیاں 7.96 تک مہنگی ہوگئیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *