جنوبی کوریا کا ستمبر سے سیاحوں کو ویزا فری انٹری دینے کا اعلان

جنوبی کوریا کا ستمبر سے سیاحوں کو ویزا فری انٹری دینے کا اعلان

 جنوبی کوریا چینی سیاحوں کو 29 ستمبر سے جون 2026 تک عارضی مدت کیلیے ویزا فری انٹری دے گا۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق اس اقدام کا مقصد ایشیا پیسیفک سمٹ سے قبل سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

ویزا فری انٹری کی پیشکش کا اعلان پہلی بار مارچ میں اُس وقت کیا گیا تھا جب چین نے نومبر 2024 میں جنوبی کوریا کے باشندوں اور دوسرے ممالک کے سیاحوں کو ویزا سے استثنیٰ دینے کے فیصلہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ یہ اقدام ان توقعات کے درمیان بھی آیا ہے کہ صدر لی جے میونگ کی نئی جنوبی کوریائی انتظامیہ کے تحت دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں :سری لنکا کا 40 ممالک کے لیے ویزا فیس ختم کرنے کا اعلان

وزارت سیاحت نے بتایا کہ اکتوبر میں چین میں تعطیلات کے دوران اقدام کو متعارف کروانے کا فیصلہ غیر ملکی سیاحوں کی آمد ہے جس سے ملکی معیشت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

جنوبی کوریا 31 اکتوبر سے 1 نومبر 2025 تک جنوب مشرقی شہر گیونگجو میں ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (APEC) فورم کیلیے 21 ممالک کے رہنماؤں کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا۔

سمٹ کے دوران چینی صدر شی جن پنگ اور ان کے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں :امریکا نے شادی شدہ جوڑوں کیلئے گرین کارڈ قوانین مزید سخت کر دیے

جنوبی کوریا کے ڈپارٹمنٹل اسٹورز، کیسینو، ہوٹلوں اور بیوٹی پروڈکٹ بنانے والوں کے حصص چینی مانگ میں اضافے کی امید پر بڑھ گئے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *