مفت سولر سسٹم کن صارفین کو ملے گا؟ حکومت کا بڑا اعلان

مفت سولر سسٹم کن صارفین کو ملے گا؟ حکومت کا بڑا اعلان

ویب ڈیسک۔ سندھ حکومت نے گھریلو بجلی صارفین کے لیے مفت سولر سسٹم فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ سہولت اُن صارفین کو دی جائے گی جو ماہانہ 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرتے ہیں۔

یہ اقدام سندھ انرجی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے متعارف کرایا گیا ہے، جس کا مقصد کم آمدنی والے گھرانوں کو مہنگی بجلی کے بلوں سے نجات دلانا ہے اور صاف توانائی کو فروغ دینا ہے۔

اس اسکیم کے تحت اہل افراد 20 اگست 2025 تک مفت سولر پینلز کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، اب تک صوبے بھر سے 1 لاکھ 23 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اگر موصول شدہ درخواستیں دستیاب کوٹے سے بڑھ گئیں، تو مستفید ہونے والوں کا انتخاب شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کی آسان اقساط میں اسمارٹ فونز دینے کی پالیسی

محکمہ توانائی کے ترجمان کے مطابق یہ پروگرام صوبائی حکومت کی اُس جامع پالیسی کا حصہ ہے جس کا مقصد قومی گرڈ پر انحصار کم کرنا، توانائی کے اخراجات گھٹانا اور قابلِ تجدید توانائی کا استعمال بڑھانا ہے۔

حکومت نے متعلقہ معیار پر پورا اُترنے والے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ سے پہلے اپنی درخواستیں جمع کروا کر اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *