عامر خان شاہ رخ کے پڑوسی بن گئے، 4 لگژری فلیٹس کا ماہانہ کرایہ کتنا ہے؟

عامر خان شاہ رخ کے پڑوسی بن گئے، 4 لگژری فلیٹس کا ماہانہ کرایہ کتنا ہے؟

ویب ڈیسک۔ بالی وڈ کے مشہور اداکار اور مسٹر پرفیکشنسٹ کہلائے جانے والے عامر خان نے ممبئی کے مہنگے ترین علاقے میں دو منزلوں پر مشتمل چار لگژری فلیٹس کرائے پر حاصل کر لیے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان چار عالیشان فلیٹس کا مجموعی ماہانہ کرایہ 24 لاکھ 5 ہزار بھارتی روپے ہے، جب کہ سیکیورٹی ڈپازٹ کی رقم تقریباً ایک کروڑ 47 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔

میڈیا کا کہنا ہے کہ عامر خان نے یہ فلیٹس پانچ سالہ معاہدے کے تحت کرائے پر لیے ہیں، جو 15 مئی 2025 سے شروع ہو کر 14 مئی 2030 تک جاری رہے گا۔ اس مدت کے دوران ہر سال کرایے میں 5 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔

رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ ہر فلور کا کرایہ 12 لاکھ 50 ہزار روپے ہے، اور ایک فلور کے لیے 73 لاکھ 5 ہزار روپے بطور ڈپازٹ جمع کروائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ کے معروف اداکارعامر خان کافلم پروڈکشن کی دنیا چھوڑنے کا فیصلہ

عامر خان کی یہ نئی رہائشگاہ ’ولنومونا‘ نامی سوسائٹی میں واقع ہے، جو کہ شاہ رخ خان کے عارضی گھر ’پوجا کاسا‘ سے تقریباً 750 میٹر کے فاصلے پر ہے۔ اس وقت شاہ رخ خان کے مستقل گھر ’منت‘ میں تزئین و آرائش کا کام جاری ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان پہلے سے ’ورگو کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی‘ میں تقریباً 12 فلیٹس کے مالک ہیں، تاہم اس پروجیکٹ کی تعمیر کا کام رواں سال کے آخر میں شروع ہونے کی توقع ہے۔ اسی وجہ سے انہیں عارضی طور پر کرائے کے ان اپارٹمنٹس میں منتقل ہونا پڑا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *