نیب راولپنڈی میں بحریہ ٹاؤن کی 6 کمرشل جائیدادوں کی نیلامی جاری ہے جن میں سے بحریہ ٹاؤن کی 3 پراپرٹیز نیلام کر دی گئی ہیں۔ پراپرٹیز کی نیلامی سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا منافع ہوا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیلامی کا مقصد عدالتی پلی بارگین کی باقی رقم کی وصولی ہے ، بحریہ ٹاؤن کی روبیش مارکی 50 کروڑ روپے میں نیلام کی گئی ہے جو آزاد ڈیجیٹل کے سی ای او مصور عباسی نے خریدی ہے، بحریہ ٹاون کی تمام پراپرٹیز کی نیلامی میں آزاد ڈیجیٹل کے سی ای او مصور عباسی سب سے آگے ہیں تاہم عدالتی کاروائی مکمل ہونے تک نیلامی کا عمل ابھی جاری ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ روبیش مارکی کی رقم نیب کو ٹرانسفر ہونے کا عمل شروع ہو گیاہے ، کاپوریٹ آفس ون کی 87کروڑ 60 لاکھ کی مشروط بولی لگی، کارپوریٹ آفس ٹو کی 88 کروڑ 15 لاکھ کی مشروط بولی وصول ہوئی ، کارپوریٹ آفس ون اور ٹو کی نیلامی کی منظوری دی جانا باقی ہے۔ 3 جائیدادوں کی نیلامی مؤخر کر دی گئی کیونکہ ان کی مطلوبہ بولی موصول نہیں ہوئی، باقی رہ جانے والی 3 جائیدادوں کی نیلامی دوبارہ کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق کارپوریٹ آفس ون اور ٹو کیلئے مشروط بولیاں موصول ہو گئی ہیں اور حتمی منظوری زیر غور ہے ، 3 جائیدادوں کی کوئی قابل قبول بولی نہیں آئی جن کی دوبارہ نیلامی کمی جائے گی ۔