انٹرنیٹ صارفین کی ذہنی مشق اور دماغی صلاحیت کو نکھارنے کے لیے ایک نئی تصویری پہیلی پیش کی گئی ہے، جس میں بلی تلاش کرنے کا چیلنج دیا گیا ہے۔
اگرچہ انٹرنیٹ پر روزانہ مختلف پہیلیاں شیئر کی جاتی ہیں، لیکن ان میں سے کسی ایک کو منتخب کر کے ہم صارفین کے لیے چیلنج کے طور پر پیش کرتے ہیں، تاکہ وہ درست جواب تلاش کر سکیں۔
آزاد ڈیجیٹل نے صارفین کی دلچسپی کے پیشِ نظر پہیلیوں کے ایک سلسلے کا آغاز کیا ہے، جس میں قارئین کو کبھی تصویری پزل، کبھی ریاضی اور کبھی فرق تلاش کرنے جیسے چیلنج دیے جاتے ہیں۔
یہ پہیلیاں اتنی سادہ نہیں ہوتیں جتنا کہ بظاہر لگتا ہے، کیونکہ درست جواب تلاش کرنے کے دوران صارفین کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔
جہاں کچھ لوگ ان پہیلیوں کو الجھن سمجھتے ہیں، وہیں ذہین قارئین انہیں چیلنج کے طور پر قبول کرتے ہیں، درست جواب تلاش کرتے ہیں اور پھر یہ چیلنج اپنے دوستوں کو بھی دیتے ہیں، جس سے یہ پہیلیاں وائرل ہو جاتی ہیں۔
آج کی پہیلی میں، ایک تصویر پیش کی گئی ہے جس میں ایک بند کھڑکی والا گھر نظر آ رہا ہے، اور اسی تصویر میں ایک بلی بھی چھپی ہوئی ہے۔
آپ کو صرف 30 سیکنڈ میں اس بلی کو تلاش کرنا ہے۔