پاکپتن میں خاتون پر تشدد کرنے والا پولیس اہلکار گرفتار

پاکپتن میں خاتون پر تشدد کرنے والا پولیس اہلکار گرفتار

ویب ڈیسک۔ پنجاب پولیس کے رویے پر ایک بار پھر سوالات اٹھنے لگے ہیں، جب پاکپتن میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے ایک خاتون پر تشدد کی ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے۔ واقعے میں ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) بھی ملوث پایا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق، یہ افسوسناک واقعہ ایک چھاپے کے دوران پیش آیا، جس میں خاتون کو پولیس اہلکاروں نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ بتایا گیا ہے کہ خاتون پر یہ تشدد کئی پولیس افسران کی موجودگی میں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق، خاتون کے سسرالیوں نے پولیس کو بلایا تھا تاکہ اسے گھر سے زبردستی نکالا جا سکے، جس کے بعد یہ واقعہ پیش آیا۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی، جس پر عوام کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) پاکپتن جاوید جاوید چدھڑ نے واقعے کا فوری نوٹس لیا۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت نےپولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کرنےکا فیصلہ کرلیا

ڈی پی او نے تشدد میں ملوث اے ایس آئی کو گرفتار کرنے کا حکم دیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی۔

واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *