بنوں کے علاقے ہوید میں خوارج کے خلاف پاک فوج اور پولیس نے مشترکہ سرچ اینڈ ٹارگٹڈ آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا ،یہ آپریشن خفیہ معلومات اور انٹیلیجنس رپورٹس کی بنیاد پر کیا گیا۔
آپریشن کا مقصد علاقے کو دہشتگردی کے ناسور سے پاک کرنا اور امن و امان کو یقینی بنانا تھا،پاک فوج اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا اور کئی مشتبہ افراد کو پولیس نے حراست میں لیا ۔
آپریشن کے دوران خوارج کے دو مقامی سہولت کاروں کے گھر بھی مسمار کیے گئے،اہل علاقہ نے سیکورٹی فورسز کے آپریشن کو علاقے میں عوامی تحفظ کے لئے اہم قرار دیا اور اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا ،پاک فوج اور پولیس علاقے میں دیرپا امن کے قیام اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
قبل ازیں سکیورٹی ذرائع کے مطابق کہا گیا تھا کہ
باجوڑ میں قبائل اور خارجیوں کے بارے میں بات چیت میں جان بوجھ کر ابہام پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے
خیبرپختونخوا کی حکومت بشمول وزیر اعلیٰ اور سکیورٹی حکام نے وہاں کے قبائل کے سامنے تین نکات رکھےتھے
اول۔ ان خارجیوں کو جن کی زیادہ تعداد افغانیوں پر مشتمل ہے، کو باہر نکالیں
دوئم۔ اگر قبائل خوارجین خود نہیں نکال سکتے تو ایک یا دو دن کے لئے علاقہ خالی کردیں تاکہ سکیورٹی فورسز ان خوارجین کو اُن کے انجام تک پہنچا سکیں
سوئم۔ اگر یہ دونوں کام نہیں کئے جاسکتے تو حتی الامکان حد تک مقامی لوگوں کو بچاتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی ہر صورت جاری رہے گی