ایم ڈی کیٹ فیس میں بڑا اضافہ

ایم ڈی کیٹ فیس میں بڑا اضافہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) نے میڈیکل اور ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (MDCAT) کی رجسٹریشن فیس میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔ گزشتہ دو برسوں کے دوران فیس میں 80 فیصد تک اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کے خواہشمند طلبا اور ان کے خاندان مالی دباؤ کا شکار ہو گئے ہیں۔

سال 2023 میں رجسٹریشن فیس 5,000 روپے تھی، 2024 میں یہ 8,000 روپے کر دی گئی، جبکہ 2025 میں فیس مزید بڑھا کر 9,000 روپے کر دی گئی ہے۔

امتحان اتوار، 5 اکتوبر 2025 کو صبح 10 بجے منعقد کیا جائے گا۔

رجسٹریشن کا شیڈول درج ذیل ہے:

آغاز: 8 اگست 2025
آخری تاریخ: 25 اگست 2025
لیٹ رجسٹریشن (اضافی فیس کے ساتھ): 1 ستمبر 2025 تک

پاکستان میں رجسٹریشن فیس کا ڈھانچہ:

نارمل رجسٹریشن: 9,000 روپے
لیٹ رجسٹریشن: 13,000 روپے

یہ بھی پڑھیں: لیہ میں میڈیکل کالج کی تعمیر کا کام بغیر کسی تاخیر کے شروع ہوگا : مریم نواز

بین الاقوامی مراکز (مثلاً ریاض) کے لیے فیس:

نارمل رجسٹریشن: 45,000 روپے
لیٹ رجسٹریشن: 55,000 روپے

امتحان لینے والی جامعات کے نام صوبوں کے مطابق درج ذیل ہیں:

پنجاب: یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (UHS)، لاہور
سندھ: سکھر آئی بی اے یونیورسٹی
خیبرپختونخوا: خیبر میڈیکل یونیورسٹی (KMU)، پشاور
بلوچستان: بولان میڈیکل یونیورسٹی، کوئٹہ
وفاقی دارالحکومت، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور بیرون ملک (ریاض): شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی، اسلام آباد

واضح رہے کہ امیدواروں کو امتحان صرف اپنے متعلقہ ڈومیسائل والے صوبے میں ہی دینا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے ملتوی ہونےوالے امتحانات کا شیڈول جاری

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *