امریکی ٹیرف،بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں بھونچال،سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے

امریکی ٹیرف،بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں بھونچال،سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارتی مصنوعات پر 50 فیصد درآمدی ٹیکس عائد کرنے کے اعلان کے بعد بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان غالب ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکی ٹیکس پالیسی اور آمدنی میں کمی کے باعث کاروباری ہفتے کے آخری روز بھارت کی مالیاتی منڈیوں میں شدید دباؤ دیکھا گیا۔

کاروبار کے دوران ایک موقع پر نفٹی 50 انڈیکس میں 0.6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد یہ 24,484 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں :امریکی صدر نے بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا
اسی طرح، سینسیکس انڈیکس بھی 0.6 فیصد کمی کے ساتھ 84,140 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا نظر آیا،ممبئی اسٹاک ایکسچینج میں شامل 16 میں سے 15 سیکٹرز میں 0.4 فیصد سے 0.7 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز بھی نفٹی آئی ٹی انڈیکس میں 0.9 فیصد جبکہ فارما انڈیکس میں 0.7 فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی تھی،50 فیصد ٹیرف کے اعلان کے بعد سرمایہ کاروں کے اعتماد میں کمی آئیجس کے نتیجے میں صرف ایک دن میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے مارکیٹ سے تقریباً 50 ارب ڈالر نکال لیے۔

editor

Related Articles