نان فائلرز کو بینک سے رقوم نکلوانے پر کتنا ٹیکس دینا ہوگا؟

نان فائلرز کو بینک سے رقوم نکلوانے پر کتنا ٹیکس دینا ہوگا؟

اسلام آباد۔ نان فائلرز کے لیے بینک سے یومیہ 50 ہزار روپے سے زائد رقم نکلوانے پر ٹیکس کٹوتی کی شرح بڑھا دی گئی ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق نان فائلرز پر اب 0.6 فیصد کے بجائے 0.8 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا۔ یہ ٹیکس ان افراد پر عائد ہوگا جو ایکٹیو ٹیکس پیئرز لسٹ میں شامل نہیں ہیں۔

ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کے مطابق ہر بینکنگ کمپنی نان فائلرز سے ایڈوانس ایڈجسٹیبل ٹیکس منہا کرنے کی مجاز ہوگی۔

مزید برآں، غیرمنقولہ جائیداد کی خرید و فروخت یا منتقلی پر بھی ٹیکس شرح میں تبدیلی کی گئی ہے۔ پراپرٹی کے خریدار کے لیے ود ہولڈنگ ٹیکس میں 1.5 فیصد کمی کی گئی ہے تاکہ خریدار کو ریلیف مل سکے۔

اس کے برعکس، جائیداد کے فروخت کنندہ یا منتقلی کرنے والے کے لیے ہر سلیب میں 1.5 فیصد ٹیکس کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کا مقصد فروخت سے حاصل ہونے والے کیپٹل گین کی ایڈجسٹمنٹ ہے۔ اس حوالے سے انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 236C اور 236K میں ترامیم کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آن لائن آرڈر پر نیا سیلز ٹیکس قانون نافذ

ایف بی آر کے مطابق:

5 کروڑ روپے تک کی پراپرٹی کی خریداری پر ٹیکس 3 فیصد سے کم ہوکر 1.5 فیصد ہو گیا ہے۔

10 کروڑ روپے تک کی پراپرٹی پر ٹیکس 3.5 فیصد سے کم ہوکر 2 فیصد کر دیا گیا ہے۔

ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی پراپرٹی خریدنے پر 4 فیصد کے بجائے اب 2.5 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: بجٹ میں سولر پینلز پر اضافی ٹیکس لگے گا یا نہیں؟ چیئرمین ایف بی آر نے بتا دیا

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *