مودی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ممکنہ ملاقات کے ڈر سے ٹرمپ سے نہیں ملے، امریکی جریدے بلوم برگ کا دعویٰ

مودی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ممکنہ ملاقات کے ڈر سے ٹرمپ سے نہیں ملے، امریکی جریدے بلوم برگ کا دعویٰ

واشنگٹن: امریکی جریدے بلوم برگ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ممکنہ ملاقات کے خدشے کے باعث امریکی صدر سے ملنے سے گریز کیا۔

جریدے کے مطابق مودی نے 17 جون کو امریکی صدر کی جانب سے دی گئی کھانے کی دعوت قبول نہیں کی۔ بھارتی وزیر اعظم کو خدشہ تھا کہ امریکی صدر انہیں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کے لیے نہ لے جائیں۔

رپورٹ کے مطابق 17 جون کو امریکی صدر اور نریندر مودی کے درمیان 45 منٹ طویل ٹیلی فونک گفتگو بھی ہوئی، جسے امریکا اور بھارت کے درمیان تعلقات میں ایک اہم موڑ قرار دیا گیا ہے۔

اس گفتگو کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوئی، جس کی جھلک اس وقت بھی دیکھی گئی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی معیشت کو “مردہ” قرار دیا۔

بعد ازاں صدر ٹرمپ نے بھارت کی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف بھی نافذ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: روس سے تیل خریدنے کی وجہ سے چین پر بھی مزید ٹیرف عائد کیا جاسکتا ہے: ٹرمپ نے خبردار کر دیا

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *