پنشنرز کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

پنشنرز کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

ویب ڈیسک۔ وفاقی وزارت خزانہ نے پنشن سے متعلق ایک نیا آفس میمورینڈم جاری کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، وزارت خزانہ نے ان سرکاری ملازمین کے لیے ریلیف کی منظوری دی ہے جو یکم جولائی 2025 یا اس کے بعد ریٹائر ہوں گے۔ وزارت خزانہ کے مطابق، پنشن میں اضافے کا اطلاق تمام وفاقی پنشنرز پر مساوی بنیادوں پر کیا جائے گا۔ سال 2011 سے 2024 کے درمیان دیے گئے 5 اضافی ایڈہاک ریلیف الاؤنسز کو پنشن کا حصہ تصور کیا جائے گا۔

دستاویز کے مطابق، گراس پنشن میں سے کمیوٹ شدہ پنشن منہا کرنے کے بعد یہ 5 ایڈہاک ریلیف الاؤنس شامل کیے جائیں گے۔ ان پانچ ایڈہاک ریلیف الاؤنسز کی مجموعی شرح 70 فیصد تک بنتی ہے، اور سرکاری ملازمین کی بنیادی پنشن کو ہی نیٹ پنشن سمجھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: طلاق یافتہ بیٹی کو والد کی پنشن کا حق حاصل، ازدواجی حیثیت شرط نہیں، سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

علاوہ ازیں، وفاقی سرکاری ملازمین کی خالص پنشن میں یہ پانچ سابقہ اضافے بھی شامل ہوں گے۔ وزارت خزانہ نے مزید وضاحت کی ہے کہ سال 2011 میں 15 فیصد، 2015 میں 7.5 فیصد، 2022 میں 15 فیصد، 2023 میں 17.5 فیصد، اور 2024 میں بھی 15 فیصد ایڈہاک ریلیف دیا گیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *