راہول گاندھی نے مودی حکومت کے انتخابی فراڈ کا پردہ چاک کردیا

راہول گاندھی نے مودی حکومت کے انتخابی فراڈ کا پردہ چاک  کردیا

بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے نریندر مودی کی قیادت میں ہونے والے انتخابات کی شفافیت پر سنگین سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ مودی کے دور میں انتخابات ایک اسٹیج ڈرامے میں بدل چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مودی نے “لاڈلی بہنا”، “آپریشن سندور” اور “پلوامہ” جیسے جھوٹے بیانیے اور ڈرامے رچا کر عوام کو گمراہ کیا۔

راہول گاندھی نے الزام عائد کیا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دورِ حکومت میں جمہوریت محض دکھاوا بن گئی ہے اور انتخابی فراڈ کو ریاستی پالیسی کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینز (ای وی ایم) کے ذریعے انتخابات کے نتائج پہلے سے طے کیے جا رہے ہیں تاکہ جیت یقینی بنائی جا سکے۔

راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ پہلے پورے ملک میں ایک ہی دن میں ووٹنگ ہوتی تھی، لیکن ای وی ایم کے استعمال کے بعد انتخابات کئی مہینوں تک جاری رہتے ہیں۔ مہاراشٹر، ہریانہ اور مدھیہ پردیش میں پولز کے نتائج ہمیشہ توقعات سے مختلف نکلے، جو انتخابی عمل میں بے ضابطگی کا ثبوت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کے وسیع رقبے پر چین کے قبضے سے متعلق راہول گاندھی کے انکشافات نے دہلی کی بنیادیں ہلا ڈالیں

انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی کے ووٹ بینک کو بڑھانے کے لیے جعلی ووٹرز شامل کیے جا رہے ہیں، اور مہاراشٹر میں صرف پانچ ماہ میں اتنے مشکوک ووٹرز شامل ہوئے جتنے پچھلے پانچ سالوں میں نہیں ہوئے تھے۔ ان کے مطابق لوک سبھا انتخابات میں اپوزیشن اتحاد جیتا، لیکن اسی ریاست کے اسمبلی انتخابات میں اپوزیشن کو شکست ہوئی۔

راہول گاندھی نے مودی حکومت پر جمہوریت کے تقدس کو پامال کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مودی راج میں جمہوریت صرف دکھاوا رہ گئی ہے، حقیقت میں اس کا جنازہ نکل چکا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *