اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں نمایاں کمی

اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں نمایاں کمی

لاہور۔ ضلعی انتظامیہ لاہور نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا نیا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس کے تحت متعدد اشیا کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر طلب و رسد میں توازن قائم رکھنے سے بنیادی اشیاء کے نرخ کم ہوئے ہیں۔

انتظامیہ کی حکمت عملی کے نتیجے میں دال چنا اسپیشل کی قیمت 20 روپے کم ہو کر 275 روپے فی کلو، دال ماش دھلی ہوئی 40 روپے کمی کے بعد 410 روپے فی کلو، جبکہ دال مونگ 60 روپے کمی کے بعد 325 روپے فی کلو ہوگئی۔ بیسن 30 روپے کمی سے 270 روپے فی کلو، کالا چنا موٹا 20 روپے کمی سے 260 روپے فی کلو اور سفید چنا 15 روپے کمی کے بعد 295 روپے فی کلو دستیاب ہوگا۔

دال مسور، دودھ، مٹن، بیف اور روٹی کی قیمتیں مستحکم رہیں جبکہ چاول کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام دکاندار نئی قیمتوں کی فہرست نمایاں جگہ پر آویزاں کریں اور مقررہ نرخوں پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: رواں مالی سال مہنگائی کی شرح کتنے فیصد تک رہ سکتی ہے؟ وزارت خزانہ کی رپورٹ سامنے آگئی

سید موسیٰ رضا کا کہنا تھا کہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے اور ان کے حقوق کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *