وزیراعظم سے بلوچ طالبعلم اکرام اللہ کاکڑ کی ملاقات،شہباز شریف نے کامیابی پرمبارکباد،تحفہ دیا

وزیراعظم سے بلوچ طالبعلم اکرام اللہ کاکڑ کی ملاقات،شہباز شریف نے کامیابی پرمبارکباد،تحفہ دیا

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے بلوچستان کے ایک دور افتادہ سیلاب سے متاثرہ علاقے کے ہونہار طالبعلم اکرام اللہ نے ملاقات کی، جنہوں نے راولپنڈی میں امتحان کے دوران تیسری پوزیشن حاصل کی۔

وزیراعظم نے بتایا کہ 2022 میں قلعہ سیف اللہ کے دورے کے دوران اکرام اللہ سے ایک امدادی خیمے میں ملاقات ہوئی تھی، جہاں انہوں نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

اس موقع پر میں نے ان کے تمام تعلیمی اخراجات اٹھانے کا وعدہ کیا تھا، آج یہ دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے کہ اکرام اللہ اپنی محنت اور لگن کے ذریعے اپنے مقاصد کی جانب کامیابی سے گامزن ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں :وزیراعظم شہباز شریف کا ایران کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، امریکی حملوں کی شدید مذمت

اکرام اللہ نے اس ملاقات میں کہا کہ پچھلی مرتبہ میں نے آپ سے پوزیشن حاصل کرنے کا وعدہ کیا تھاجو الحمدللہ پورا کر کے آج آپ سے دوبارہ ملاقات کے لیے حاضر ہوا ہوں۔و
زیراعظم نے مسکراتے ہوئے اکرام اللہ کو یاد دلایا کہ پچھلی ملاقات میں آپ نے سیاہ رنگ کی شلوار قمیض پہن رکھی تھی، مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ اس دن تیز دھوپ تھی اور آپ نے بتایا تھا کہ آپ کے علاقے میں کوئی اسکول موجود نہیں، بچوں کو تعلیم کے لیے طویل فاصلہ طے کرنا پڑتا ہے اور آپ کو پڑھائی کا بے حد شوق ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ میں اکرام اللہ کو بعد میں لارنس کالج لے گیا گزشتہ روز جب میں نے یہ خبر پڑھی کہ انہوں نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے تو مجھے بے حد فخر محسوس ہوا۔
اکرام اللہ کی محنت، اساتذہ کی رہنمائی اور والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے کہ یہ کامیابی حاصل ہوئی، اس پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہیے۔اکرام اللہ نے وزیرِاعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں لوگ مختلف کام کرتے ہیں، مگر آپ نے میرے لیے جو قدم اٹھایا وہ سیاست سے ہٹ کر ایک خالص انسانی جذبہ تھا۔

آپ نے ایک انتہائی پسماندہ علاقے کے بچے کو لارنس کالج میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع دیا، میری یہ کامیابی آپ ہی کی بدولت ہے۔وزیرِاعظم کے سوال پر اکرام اللہ نے بتایا کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں اور تقریری مقابلوں میں بھی حصہ لیتے ہیں۔
اس موقع پر وزیرِاعظم نے انہیں ایک خصوصی تحفہ پیش کیا اور کہا کہ یہ تحفہ آپ کی آئندہ تعلیم اور عملی زندگی میں معاون ثابت ہوگا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *