پنجاب : مون سون بارشوں کا ساتواں اسپیل 13 اگست سے شروع ہونیکا امکان

پنجاب : مون سون بارشوں کا ساتواں اسپیل 13 اگست سے شروع ہونیکا امکان

پنجاب میں قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے پروونشل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بدھ (13 اگست) سے صوبے کے دریاؤں میں سیلابی صورت حال کی پیشن گوئی کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر پر عمل کی ہدایات جاری کی ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے ستلج، راوی، چناب، جہلم اور ملحقہ ندی نالوں میں سیلاب کی صورتحال ہے۔ مون سون بارشوں کا ساتواں اسپیل 13 اگست سے شروع ہو گا،  بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے اضافے کا خدشہ ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ دریاؤں کے پاٹ میں موجود مکانوں اور مویشیوں کا انخلا یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ دریاؤں، نہروں، ندی نالوں اور تالابوں میں نہانے پر پابندی ہے، شہری ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

انہوں نے محکموں کو ہدایت کی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں تمام انتظامات پیشگی مکمل کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں : اقلیتوں کو تمام حقوق حاصل، انکی فلاح و بہبود ترجیحی فرائض میں شامل ہے، وزیراعظم

عرفان کاٹھیا نے سرکاری محکموں کو مزید ہدایت دی کہ عوام الناس کو موجودہ صورتحال سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھا جائے، جب کہ  دریاؤں کے پاٹ میں موجود مکانوں اور مویشیوں کے انخلا کو یقینی بنایا جائے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے عوام سے بھی سرکاری محکموں کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی استدعا کی۔

عرفان کاٹھیا نے لوگوں کو دریاؤں، نہروں، ندی نالوں اور تالابوں میں نہانے سے گریز کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے ہنگامی انخلا کی صورت میں انتظامیہ سے تعاون کی اپیل بھی کی۔

یہ خبر بھی پڑھیں :پاکستان کے یوم آزادی اور معرکہ حق میں کامیابی کا جشن منانے کیلئے تیاریاں عروج پر

بیان میں بتایا گیا کہ شہری ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *