پاکستان سوسائٹی ڈنمارک نے پاکستان کے یومِ آزادی کے پرمسرت موقع پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا، جس کی صدارت پاکستان سوسائٹی ڈنمارک کے صدر چوہدری ولایت خان نے کی۔
چیئرمین یورپی یونین پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ اور تمغۂ خدمت حاصل کرنے والے چوہدری پرویزاقبال لوسر تقریب میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے۔
اس موقع پر صدر یورپی یونین پاک فرینڈشپ فیڈریشن ڈنمارک بابر خان، سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنما، طلباء اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے کمیونٹی کے ارکان بھی موجود تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری پرویز اقبال لوسر نے 1947 میں پاکستان کے قیام کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کیا۔
چوہدری پرویزاقبال لوسر نے قیام پاکستان کی جدوجہد میں دی گئی عظیم قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے پاکستانی قوم اورمسلح افواج کے عزم و حوصلے کو سراہا، ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ماضی اور حال میں ملک کو غیر مستحکم کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائی ہے۔
تقریب کے دوران شرکا نے پاک فوج زندہ باد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیرزندہ باد اورپاکستان زندہ باد کے پُرجوش نعرے لگائے۔