امریکا نے کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا

امریکا نے کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ  کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا

امریکا نے پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور اس کے ذیلی گروپ مجید بریگیڈ کو باضابطہ طور پر دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کر دیا۔ یہ اقدام پاکستان میں بھارت اسپانسرڈ دہشت گرد نیٹ ورکس کے لیے بڑا دھچکا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق مجید بریگیڈ، کالعدم بی ایل اے کا سب سے خطرناک ذیلی گروپ سمجھا جاتا ہے، جو خودکش اور بڑے پیمانے کے حملوں میں ملوث رہا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق یہ اقدام ان گروہوں کے مالی ذرائع روکنے اور ان کی عالمی سطح پر نقل و حرکت محدود کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

بی ایل اے 2019 کے بعد سے پاکستان میں کئی مہلک حملوں کی ذمہ داری قبول کر چکی ہے۔ 2024 میں اس گروہ نے کراچی میں متعدد حملے کیے، جن میں کراچی ایئرپورٹ کے قریب سیکیورٹی فورسز پر ہونے والا بڑا حملہ بھی شامل ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق 2025 میں اس نے جعفر ایکسپریس ٹرین کو ہائی جیک کرنے کی ذمہ داری بھی قبول کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان طاقت کے استعمال سے متعلق اپنے مؤقف پر قائم ہے، دفتر خارجہ کا بھارتی وزارتِ خارجہ کے بیان پر سخت ردعمل

دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق بی ایل اے اور مجید بریگیڈ بھارت کی خفیہ ایجنسی “را” کی سرپرستی میں کام کر رہے ہیں، اور امریکا کا یہ فیصلہ پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں اہم پیش رفت ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *