امریکی صدر ٹرمپ نے چین کیساتھ ٹیرف معاہدے میں 3 ماہ کی توسیع کر دی

امریکی صدر ٹرمپ نے چین کیساتھ ٹیرف معاہدے میں 3 ماہ کی توسیع کر دی

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے ساتھ ٹیرف معاہدے میں 3 ماہ کی توسیع کر دی۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق چین امریکا ٹیرف معاہدے کی مدت آج ختم ہو رہی تھی تاہم ٹرمپ نے صدارتی حکم پر دستخط کرتے ہوئے چین کے ساتھ ٹیرف معاہدے میں 3 ماہ کی توسیع کر دی۔ خبرایجنسی کے مطابق جنوری میں ٹرمپ نے چینی درآمدات پر 145 پرٹیرف عائد کیا تھا۔

مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیمی بروس کو اہم عہدے کے لیے نامزد کردیا

جواب میں چین نے امریکی درآمدات پر 125 فیصد ٹیرف لاگیا تھا، پھر مئی میں معاہدے کے تحت امریکا نے ٹیرف میں 30 فیصد اور چین نے 10 فیصدکمی کی تھی۔ نئے صدارتی حکم کے تحت موجودہ ٹیرف ریٹ اگلے 3 ماہ تک نافذ رہے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *