موٹروے پر مسافربردار گاڑیوں میں تمام سواریوں کیلئے سیٹ بیلٹ باندھنا لازمی قرار

موٹروے پر مسافربردار گاڑیوں میں تمام سواریوں کیلئے سیٹ بیلٹ باندھنا لازمی قرار

موٹروے پولیس نے مسافربردار گاڑیوں میں تمام سواریوں کے لیے سیٹ بیلٹ باندھنا لازمی قرار دے دیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بس ڈرائیور اور عملہ ہر حال میں سیٹ بیلٹ کا استعمال یقینی بنائیں، بسیں،کوچز اور دیگر گاڑیوں میں سیٹ بیلٹ کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ترجمان نےکہا کہ سیٹ بیلٹ نہ باندھنے کی صورت میں سواری پر جرمانہ عائد کیا جائے گا اور سواریوں کےلیے سیٹ بیلٹ نہ ہونے پربس کو موٹروے پر داخلے کی اجازت نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت مغربی دریاؤں کا پانی پاکستان کیلئے چھوڑے: عالمی ثالثی عدالت

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ محفوظ سفر کے لیے قانونی اور اخلاقی ذمہ داری پوری کریں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *