یوم آزادی آفر ! ہائبرڈ گاڑیاں اب آسان اقساط پر حاصل کریں

یوم  آزادی آفر ! ہائبرڈ گاڑیاں اب آسان اقساط پر حاصل کریں

ہنڈائی پاکستان نے یومِ آزادی کے موقع پر ایک خصوصی آفر کا اعلان کردیا جس کے تحت صارفین جدید ہائبرڈ گاڑیاں کم ڈاؤن پیمنٹ اور آسان ماہانہ اقساط پر حاصل کر سکتے ہیں۔

 کمپنی کے مطابق یہ آفر 31 اگست 2025 تک جاری رہے گی اور اس میں ایلانٹرا ہائبرڈ، ٹوسان ہائبرڈ ایف ڈبلیو ڈی اور سینٹا فی ہائبرڈ شامل ہیں۔

آفر کے تحت منتخب ماڈلز پر ایک سال کی مفت جامع انشورنس بھی دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سوزوکی ایوری پر محدود مدت کے لیے 4,50,000 روپے کی خصوصی رعایت

ہنڈائی کی آفر کے تحت ٹوسان ہائبرڈ اسمارٹ ایف ڈبلیو ڈی 1 کروڑ 12 لاکھ 20 ہزار روپے میں دستیاب ہے، جس پر 50 فیصد یعنی 56 لاکھ 10 ہزار روپے ڈاؤن پیمنٹ کے بعد باقی رقم 18 ماہ میں 3 لاکھ 28 ہزار 333 روپے ماہانہ قسط کی صورت میں ادا کی جا سکتی ہے۔

ایلانٹرا ہائبرڈ دو آپشنز میں پیش کی جا رہی ہے، پہلے میں 50 فیصد ڈاؤن پیمنٹ (49 لاکھ 47 ہزار 500 روپے) کے بعد 2 لاکھ 85 ہزار 972 روپے ماہانہ قسط اور دوسرے میں 40 فیصد ڈاؤن پیمنٹ (39 لاکھ 58 ہزار روپے) کے بعد 3 لاکھ 46 ہزار 500 روپے ماہانہ قسط ہوگی۔

سینٹا فی اسمارٹ ایف ڈبلیو ڈی 1 کروڑ 32 لاکھ 50 ہزار روپے میں دستیاب ہے، جس پر 45 فیصد ڈاؤن پیمنٹ (59 لاکھ 62 ہزار 500 روپے) کے بعد 4 لاکھ 15 ہزار 972 روپے ماہانہ قسط ہوگی۔

سینٹا فی سگنیچر اے ڈبلیو ڈی کی قیمت 1 کروڑ 49 لاکھ 95 ہزار روپے ہے، جس پر 45 فیصد ڈاؤن پیمنٹ (67 لاکھ 47 ہزار 750 روپے) کے بعد 4 لاکھ 69 ہزار 292 روپے ماہانہ قسط ہوگی۔

مفت انشورنس سینٹا فی کے دونوں ماڈلز کے لیے قسط اور کیش کسٹمرز کو دی جائے گی، جبکہ ایلانٹرا ہائبرڈ میں یہ سہولت صرف کیش کسٹمرز کے لیے دستیاب ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : آزادی آفر : اب ہونڈا بائیک 48 ماہ کی آسان اقساط پر حاصل کریں

کمپنی کا کہنا ہے کہ مزید معلومات اور بکنگ کے لیے صارفین اپنے قریبی ہنڈائی اوتھرایزایڈ ڈیلر سے رابطہ کر سکتے ہیں یا کمپنی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تفصیل جان سکتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *