پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق بیف اور مٹن کی 19 دکانوں میں گوشت کا معائنہ کیا گیا ، جن میں سے 4 دکانوں کو 54000 روپے تک جرمانہ کیا گیا اور 4 من گوشت موقع پر ہی تلف کردیا گیا۔ ترجمان کے مطابق وٹنری ڈاکٹر نے گوشت کا معائینہ کیا اور 4 من گوشت کو مضر صحت قرار دے دیا۔