اسلام آبادمیں آج 13 اگست کو اہم تفریحی مقامات بند رہیں گے

اسلام آبادمیں  آج 13  اگست کو اہم تفریحی مقامات بند رہیں گے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 13 اگست کو اہم تفریحی مقامات بند رہیں گے، مجسٹریٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کل وفاقی دارالحکومت میں اہم تفریحی مقامات بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، اور اس ضمن میں مجسٹریٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لیک ویو پارک 13 اگست کو عوام کیلئے بند رہے گا، اسی طرح دامن کوہ،شکر پڑیاں اور یادگار پاکستان بھی کل عوام الناس کے لیے بند رہیں گے۔

نوٹفیکیشن کے مطابق اسلام آباد میں کل ٹریل 2، 3، 4 اور 5 بند رہیں گی، اسی طرح سیدپور گاؤں کے عقب کا ٹریل بھی کل عوام کیلئے بند رہےگا۔

خیال رہے کہ اسلام آباد میں انتظامیہ نے یوم آزادی کی تیاریوں کے سلسلے میں کل تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *