ویسٹ انڈیز نے تیسرے ون ڈے میں شکست دیکر پاکستان کیخلاف 33 سال بعد سیریز جیت لی

ویسٹ انڈیز نے تیسرے ون ڈے میں شکست دیکر پاکستان کیخلاف 33 سال بعد سیریز جیت لی

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو سیریز کے آخری اور فیصلہ کن ون ڈے میں 202 رنز سے شکست دے کر 3 میچز پر مشتمل سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ون ڈےٹرینیڈاڈ میں کھیلا گیا، جہاں گرین شرٹس نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کے لیے 295 رنز کا دیا۔جواب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 92 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کےخلاف 33 سال بعد ون ڈے سیریز جیتی ہے۔. ویسٹ انڈیز کی اننگز پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز نے مقررہ50 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 294 رن بنائے، کپتان شائی ہوپ 94 گیندوں پر 120 جبکہ جسٹن گرویوز 24 گیندوں پر 43 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آبادمیں آج 13 اگست کو اہم تفریحی مقامات بند رہیں گے

نسیم شاہ نے 10 اوورز میں 72 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں، ابرار احمد نے 34 رنز دےکر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد نواز اور صائم ایوب نے ایک ایک وکٹ لی۔ یادر ہےکہ پہلے ون ڈے میں پاکستان نے 5 وکٹوں سےکامیابی حاصل کی جبکہ دوسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز نے بارش سے متاثرہ میچ میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *