محمد رضوان کی کپتانی اور بیٹنگ زوال کا شکار کیوں ہوئی ؟

محمد رضوان کی کپتانی اور بیٹنگ زوال کا شکار کیوں ہوئی ؟

حالیہ ایام میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کا معیار وہ نہیں رہا جیسی توقع کی جارہی تھی، محمد رضوان کی کپتانی پر بھی سوالات کھڑے ہوگئے تاہم شائقین کو امید ہے کہ اچھے دن بھی جلد واپس آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق کرکٹر اور تجزیہ نگار عبدالرؤف نے کہا کہ محمد رضوان نے کپتانی کا آغاز بہتر انداز سے کیا تھا لیکن وقت کے ساتھ ان کی کارکردگی میں کمی آتی گئی اور ساتھ ہی ان کی بیٹنگ بھی اچھا اثر نہیں پڑا وہ بھی بہت زیادہ متاثر ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ دیکھا جائے تو محمد رضوان کبھی بھی ٹیکنیکلی طور پر ایک مضبوط کھلاڑی نہیں رہے اور اسی لیے کپتانی کے دنوں میں خراب ہونے والی بیٹنگ پرفارمنس کو دوبارہ بہتری کی جانب واپس لانا ان کیلیے بہت مشکل ہوگا۔

مزید پڑھیں: ویسٹ انڈیز نے تیسرے ون ڈے میں شکست دیکر پاکستان کیخلاف 33 سال بعد سیریز جیت لی

2025 میں محمد رضوان کا اسٹرائیک ریٹ 71 کا ہے انہوں نے پہلا ون ڈے کھیلا تو 69 گیندوں پر 53 رنز کیے 31 ڈاٹ بالز کھیلیں،اسٹرائیک ریٹ 76تھا اور دوسرے میچ میں انہوں نے 38 بولز پر 16 رنز اسکور کیے اور29 ڈاٹ بالز کھیلیں اس میں 42 کا اسٹرائیک ریٹ ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *